Pakistan

0

Chiteeyan


by Shafaq Lashari


Publisher: Al Hamd Publication


400 .00 RS


Shafaq Lashari

About Book

شفق احسان کی چٹھیاں کئی حوالوں سے ایک بالکل منفرد انداز کی تحریریں ہیں۔ نہ یہ کبھی پوسٹ ہوئیں اور نہ ہی انہوں نے کسی ڈاک خانے کا چہرہ دیکھا مگر اس کے باوجود یہ مکتوب الیہ تک اپنے پورے جذباتی وفور کے ساتھ اس طرح سے پہنچیں کہ کاغذ پر لکھے گئے الفاظ براہ راست مکالمے کی طرح ذہن و دل میں اترتے چلے گئے یہ چٹھیاں اگرچہ لکھی گذشتہ چار پانچ برس میں گئی ہیں لیکن ان میں زیادہ تر باتیں مصنفہ کے ناسٹیلجیا کے گرد گھومتی ہیں جس کا بیشتر حصہ ان کی 18 فتح شیر روڈ والی آبائی حویلی سے متعلق یاداشتوں پر مشتمل ہے جن کی کل تعداد 26 بنتی ہے اگرچہ ان میں سے اکثر مخاطب ان کے عزیز ا اقارب اورخاندان کے لوگ ہی ہیں مگر جس تفصیل اور خوبصورتی سے انہوں نے آج سے پچاس برس پہلے کے ماحول ،اقدار اور لاہور شہر کی زندگی کو قلم بند کیا ہے اُس نے اس کتاب کو ایک باقاعدہ اور منفرد ادب پارے کی شکل دے دی ہے۔ان میں جگہ جگہ انسانی اور خاندانی رشتوں کے جاں فزا اور دلربا واقعات اور کرداروں کا ذکر ملتا ہے جو اب اگر نایاب نہیں تو بے حد کمیاب ضرور ہو گئے ہیں ان کی تحریربہت رواں دواں اور ایک ایسا مکالماتی رنگ لئے ہوئے ہے جو اپنی مثال آپ ہے ان کی دلچسپ گہری اور مفصل منظر نگاری میں کردار اس طرح سے متحرک نظر آتے ہیں کہ آپ انہیں چھو کر اور بولتا ہوا دیکھ سکتے ہیں خط کے لئے چٹھی کے لفظ کا انتخاب بھی اُن کے nostalgiaکی ہی ایک کڑی محسوس ہوتا ہے کہ وہ ماضی کی یاد وں اور یادگاروں کو ان کی اصل شکل میں محفوط کرنے پر بہت زور دیتی ہیں۔ شفق احسان کی یہ چٹھیاں آپ بیتی اور جگ بیتی کا ایک خوبصورت امتزاج ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کو پڑھنے کے بعد آپ بھی میری طرح اس سوچ میں پڑ جائیں گے کہ ہر طرح کی ظاہری ترقی کے باوجود انسانی رشتوں کی خوشگوار صحبت سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی اور ہمیں اس گمشدہ مگر خوبصورت وقت میں دوبارہ لے جانے کے لئے شفق احسان کا بہت شکریہ۔ امجد اسلام امجد

About Author

شفق لاشاری لاہور کے پرانےا دبی گھرانے میں پیدا ہوئیں 1968 ء میں کونونیٹ جیسس اینڈمیری سے سینئر کیمبرج کیا اور 1972ء میں کنئیرڈ کالج لاہور میں انگریزی لٹریچر میں بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی اپنے بچپن کے اس تہذیب و تمدن اور وضع داری کے ماحول سے متاثر ہو کر اس وقت کی یادوں کو چٹھیو ں کی صورت میں لکھا گو ان کی چٹھیاں اپنے خاندان کے کرداروں کے گرد گھومتی ہیں لیکن ان کے اندر لاہور کی تاریخ ، تہذیب اور ثقافت ملتی ہے یہ چٹھیاں سوانحی ، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ہی نہیں بلکہ ایک ادبی دستاویز کا بھی درجہ رکھتی ہیں۔