Pakistan

0

Faiz Ahmad Faiz


by Dr. Aftab Ahmed


Publisher: Maktaba-e-Danyal


360 .00 RS


Dr. Aftab Ahmed

About Book

ڈاکٹر آفتاب احمد ابتدا ہی سے فیض کی شاعری کے بہت قریب رہے ہیں، ان کی تصنیف’فیض احمد فیض شاعر اور شخص‘ میںآٹھ مضامین ،کچھ فیض کی شاعری کے بارے میں، فیض کی ایک نظم ’دریچہ‘، فیض کی ایک مسلسل غزل، لب پہ حرفِ غزل ، دل میں قندیلِ غم، فیض یادوں کے آئینے میں، فیض کا ایک خط ، فیض کا عکسِ تحریر، فیض کی نظر میں اقبال کا رشتہ اپنی قوم سے، شامل ہیں۔

About Author

آفتاب احمد 22اکتوبر 1923ء کو لدھیانہ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔انھوں نے 1946میں گورنمنٹ کالج، لاہور سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز گورنمنٹ کالج ، لاہور سے استاد کی حیثیت سے کیا اورپھر سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔ ابھی وہ انڈر گریجویٹ ہی تھے کہ ان کے تنقیدی مضامین لاہور اور دہلی کے نامور ادبی رسالوں ادبی دنیا اور ساقی میں شائع ہوئے۔ وہ فیض، ن م راشد، تاثیر، غلام عباس، صوفی تبسم جیسی اہم ادبی شخصیات کے قریب رہے۔ 1950ء کی دہائی کے اوائل میں وہ لندن گئے جہاں وہ ٹی ایس ایلیٹ، ای ایم فوسٹر، اور ایف آر لیویس جیسے انگریزی کے ادیبوں اور شاعروں سے رابطے میں رہے۔ انگریزی ادب کے ان شخصیات سے وابستگی نے آفتاب احمد میں ایک ماہر نقاد کی خصوصیات پیدا کیں۔ ان کی تنقیدی تصانیف میں غالب آشفتہ نوا، ن م راشد: شاعر اور شخص، محمد حسن عسکری: ایک مطالعہ، اشارات، میر۔غالب۔ اقبال: تین صدیوں کی تین آوازیں، فیض احمد فیض: شاعر اور شخص شامل ہیں جبکہ شخصی خاکوں کا مجموعہ بیادِ صحبتِ نازک خیالاں کے نام سے منظر عام پر آیا۔ آفتاب احمد کا انتقال 26اگست2006ء کو اسلام آباد میں ہوا۔