Pakistan

0

Koyal Shaher Ki Katha


by Hasan Mujtaba


Publisher: The Little Book Company


360 .00 RS


Hasan Mujtaba

About Book

“کوئل شہر کی کتھا” حسن مجتبی کی شاعری کا پہلا لیکن اردو شاعری میں انوکھی آوازوں ،منفرد لہجوں اور اچھوتے موضوعوں کا مجموعہ ہے۔ شاید جدید اردو شاعری میں اپنی نوعیت کی بہت ہی کم تخلیق یا تحریر کی ہوئی شاعری۔ نظم کے شاعر کی ایپک نظمیں۔ اس میں ایلن گنسبرگ بھی ہے، امرتا پریتم کے بکے ہوئے گھر کا نوحہ بھی ہے تو ” وہ یوسف نام کا لڑکا بھی”۔ تو وہ “لڑکی لال قلندر بھی”جلاوطنی سے لیکر سندھو کے کنارے لکھے رگویدوں اور ایل جی بی ٹی کیو لوگوں تک، محبت اور بغاوت بھی ساتھ ساتھ ۔انقلابی رومانوی شاعری۔ کتھائیں اور کہانیاں۔ گائوں اور شہر دیس اور پردیس بھی جو “کوئل شہر کی کتھا” بناتے ہیں۔ جسکا پیش لفظ ناول نگار محمد حنیف نے لکھا ہے۔

About Author

حسن مجتبی صحافی، لکھاری اور چار زبانوں: یعنی اردو، پنجابی اور سندھی کے شاعر ہیں۔ انکی اردو اور پنجابی شاعری کی ابتک دو کتابیں شایع ہو چکی ہیں۔ انکی اردو شاعری کی پہلی کتاب “کوئل شہر کی کتھا” کے نام سے دو ہزار پندرہ میں شایع ہوئی جس میں اردو کے علاوہ انکی کچھ پنجابی میں نظمیں بھی شامل۔ تازہ انکی شاعری کی دوسری کتاب ‘تم دھنک اوڑہ لینا’ نومبر دو۔ ہزار بیس میں شایع ہوئی ہے جس میں انکی کووڈ کے دوران اردو شاعری اور کچھ پنجابی شاعری بھی شامل ہے۔ حسن مجتبی کی کچھ اردو نظمیں انگریزی میں بھی ترجمہ ہوئی ہیں جن میں انکی کووڈ کے دنوں میں لکھی ہوئی طویل نظم ‘ چھ فٹ فاصلے پر آنکھیں’ کو کافی پذیرائی ملی ہے۔حسن مجتبی نے فلموں کیلے قوالی اور اردو گیت بھی لکھے ہیں۔ انکی شاعری کے انگریزی مترجمین میں خالد حسن، ظفریاب احمد، منان احمد آصف، حیدر شہباز، اسد علوی، عاصمہ عباس اور ثنیہ حسین شامل ہیں۔ انکی مادری سندھی زبان میں انکی شاعری کا پہلا مجموعہ بہت جلد شایع ہو کر آرہا ہے۔ وہ آجکل اپنے ناول پر کام کر رہے ہیں۔ حسن مجتبی نیویارک شہر مین اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔