Shah Muhammad Ka Tanga
Publisher: Nigarshat Publishers Lahore
10000 .00 RS
Ali Akbar Natiq
About Book
’’شاہ محمد کا ٹانگہ‘‘ میری دوسری افسانوں کی کتاب ہے۔ اس کا پہلا ایڈیشن 2017ء میں چھپا، پھر تیزی سے لوگوں کو پسند آتا چلا گیا اور یہ اِس کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ موجودہ ایڈیشن بک کارنر جہلم نےچھاپا ہے اور جس اہتمام سے چھاپا گیا ہے اُس کی جمالیات کی داد اہلِ بصارت ضرور دیں گے۔ اِس افسانوی مجموعے کی کہانیاں زندگی کی رونقیں اورایسے درد و غم ہیں جنھیں جمع کیا تو چودہ افسانوں کی کتاب مرتب ہو گئی۔ سچ پوچھیں تو مجھے افسانے اور کہانی کی مابعد اور جدید تنقید کے الف با کی خبر نہیں، مجھے نہیں معلوم یہ جدید افسانے ہیں یا کہانیاں ہیں یا یہ سب کچھ روایتی ہیں، مَیں تو اتنا جانتا ہوں یہ میرے دل سے نکلی ہوئی وہ داستانیں ہیں جنھیں مَیں نے خود زندگی کے چوراہوں پر جوان اور بوڑھی ہوتے دیکھا ہے اور اب دل کی بستیاں بسانے والوں کو دکھانے نکلا ہوں۔ اکثر شہری اور درسی نقادوں کو مجھ سے شکایت ہے کہ میری کہانیاں زیادہ تر دیہات کے پس منظر میں ہوتی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم وہ یہ بات اپنے احساسِ کمتری کے باعث کرتے ہیں یا پھر اُنھیں کسی نے سکھا دیا ہے کہ دیہات میں انسان ربڑ کے بستے ہیں اس لیے اُن کی کہانیاں لکھنا عیب کی بات ہے اور شہری لوگوں کی کہانیاں لکھنا برتر کام ہے اور اعلیٰ درجے کا فعل ہے۔ مَیں نے اپنی زندگی جہاں بسر کی وہیں کی کہانیاں لکھتا ہوں۔ اب اگر مجھے شہر کی زندگی میسر ہے تو شاید آنے والے دنوں میں شہروں پر لکھوں مگر ایک بات بتائے دوں کہ میری نظر میں کہانی صرف کہانی ہوتی ہے اور کہانی وہ ہوتی ہے جس سے زندگی پھوٹتی ہے۔ میرا خیال ہے یہ افسانوی مجموعہ ایسی کہانیاں اپنے اندر رکھتا ہے۔ میری طرف سے گگن شاہد اور امر شاہد کو یہ کہانیاں چھاپنے پر مبارک باد اور بہت داد۔ علی اکبر ناطق
About Author
Ali Akbar Natiq was born at village 32-2L, in Okara District, Pakistan. In 2012, Oxford University Press, Pakistan, published his first book of short stories Qaeem Deen.