Pakistan

0

Pakistan kay 11 Qaumi Intikhabat


by Ijaz Shafi Gilani


Publisher: Lightstone Publishers


Our Gift


Ijaz Shafi Gilani

About Book

یہ کتاب 1970 سے لے کر 2018 تک پاکستان کے تمام قومی انتخابات کے فرداً فرداً بیان اور تجزیے پر مشتمل ہے۔ بارھویں قومی انتخاب (2024) اور حالیہ سیاسی بحران کے حوالے سے مصنف نے ایک نئی طبقاتی جنگ کی نشاندہی کی ہے۔ اُن کی رائے میں اس نئی طبقاتی جنگ کا تعلق” افلاس کے مسائل“ کی بجائے” شرکت اقتدار کے مسائل“ سے ہے۔ ایک مفلس یا محروم طبقے کی بجائے ایک نیا تعلیم یافتہ طبقہ اس کا ہرادل دستہ ہے۔ مصنف کی رائے میں شرکت اقتدار کی اس نئی طبقاتی جنگ کو حل کرنے کے لیے چالیس ذیلی صوبوں کے قیام اور شرکت اقتدار کے مواقع کو انقلابی پیمانے پر وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب انتخابات جمہوریت اور اچھی حکومت کے موضوعات کے نظری اور عملی پہلووئ ں کا احاطہ کرتی ہے۔

About Author

کتاب کے مصنف ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز 1971 میں کراچی یونیورسٹی سے کیا۔ وہ 1977 میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹٰیکنالوجی (MIT) سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں صدر شعبہ بین الاقوامی امور اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادمیں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اُنہوں نے 1980 میں ادارہ رائے عامہ پاکستان کے قیام سے ملک میں رائے عامہ کی سائنس اور گیلپ سروے کی بنیاد ڈالی۔ آج کل وہ گیلپ پاکستان اور گیلانی ریسرچ فا و ئ نڈیشن کے اعزازی چیئرمین ہیں۔