Muhammad Hussain Azad
Publisher: Scheherzade
400 .00 RS
Aslam Farrukhi
About Book
Muhammad Hussain Azad
About Author
ڈاکٹر اسلم فرخی ۲۳ اکتوبر ۱۹۲۴ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ان کا وطن ضلع فرخ آباد کا صدر مقام فتح گڑھ ہے۔ جہاں انھوں نے لڑکپن اور نوجوانی گزاری۔ وہ ستمبر ۱۹۴۷ء میں کراچی آگئے۔ ڈاکٹر اسلم فرخی نے کراچی یونیورسٹی سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ وہ ریڈیو پاکستان کراچی سے وابستہ رہے۔ کراچی کے دو کالجوں میں تدریسی فرائض انجام دئیے۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اُردو اور شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ سے متعلق رہے۔ رجسٹراری کے فرائض انجام دئیے۔ یونیورسٹی سے سبک دوش ہونے کے بعد نو دس برس انجمن ترقی اُردو پاکستان کی مشیر علمی و ادبی رہے۔ آج کل گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے ہیں اور لکھنے پڑھنے میں مصروف ہیں۔ وہ خاکہ نگار، محقق، ادیب اور شاعر ہیں۔ اُنھوں نے ممتاز صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے حوالے سے چھ کتابیں مرتب کی ہیں۔ اِس سلسلے میں ایک کتاب ’’دبستانِ نظامؒ ‘‘ کو وہ اپنا حاصل زندگی قرار دیتے ہیں۔ ڈاکٹر اسلم فرخی کی متعدد کتابوں میں ’’محمد حسین آزاد، حیات و تصانیف‘‘ جیسی عالمانہ تالیف کے علاوہ خاکوں کے چار دیگر مجموعے ’’گلدستہ احباب‘‘ ، ’’آنگن میں ستارے‘‘، ’’موسم بہار جیسے لوگ‘‘ اور ’’سات آسمان‘‘ شامل ہیں۔ اُنھوں نے بچوں کے لئے بھی متعدد کتابیں لکھی ہیں۔