Pakistan

0

Phir wohi Train


by Hasan Mujtaba


Publisher: The Little Book Company


400 .00 RS


Hasan Mujtaba

About Book

حسن کی نثر سندھو کی طرح چلتی ہے۔ حسن مجتبیٰ کی غراتی، گنگناتی اور مشکریاں کرتی تحریریں حاضر خدمت ہیںحسن کی تحریریں حسن کی طرح ہیں، آوارہ، منچلی، کبھی آنکھ مارتی، کبھی گھوری مارتی، کبھی بین کرتی، کبھی کان میں سرگوشی، کبھی نعرہ انالحق۔ محمد حنیف

About Author

حسن مجتبی صحافی، لکھاری اور چار زبانوں: یعنی اردو، پنجابی اور سندھی کے شاعر ہیں۔ انکی اردو اور پنجابی شاعری کی ابتک دو کتابیں شایع ہو چکی ہیں۔ انکی اردو شاعری کی پہلی کتاب “کوئل شہر کی کتھا” کے نام سے دو ہزار پندرہ میں شایع ہوئی جس میں اردو کے علاوہ انکی کچھ پنجابی میں نظمیں بھی شامل۔ تازہ انکی شاعری کی دوسری کتاب ‘تم دھنک اوڑہ لینا’ نومبر دو۔ ہزار بیس میں شایع ہوئی ہے جس میں انکی کووڈ کے دوران اردو شاعری اور کچھ پنجابی شاعری بھی شامل ہے۔ حسن مجتبی کی کچھ اردو نظمیں انگریزی میں بھی ترجمہ ہوئی ہیں جن میں انکی کووڈ کے دنوں میں لکھی ہوئی طویل نظم ‘ چھ فٹ فاصلے پر آنکھیں’ کو کافی پذیرائی ملی ہے۔حسن مجتبی نے فلموں کیلے قوالی اور اردو گیت بھی لکھے ہیں۔ انکی شاعری کے انگریزی مترجمین میں خالد حسن، ظفریاب احمد، منان احمد آصف، حیدر شہباز، اسد علوی، عاصمہ عباس اور ثنیہ حسین شامل ہیں۔ انکی مادری سندھی زبان میں انکی شاعری کا پہلا مجموعہ بہت جلد شایع ہو کر آرہا ہے۔ وہ آجکل اپنے ناول پر کام کر رہے ہیں۔ حسن مجتبی نیویارک شہر مین اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔