Uljhy Suljhy Anwar
Publisher: Maktaba-e-Danyal
360 .00 RS
Imrana Maqsood
About Book
عمرانہ مقصود نے اس کتاب کے پہلے حصے میں اپنی اور انور مقصود کی زندگی سے جڑے واقعات اور تجزیات شامل کیے ہیں۔ پاکستان ہجرت، انور مقصود سے پہلی ملاقات، شادی، انور کی غیر سنجیدگی، یونائیٹڈ بینک، انویسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور پریمیئر بینک میں نوکری، بچوں کی ذمہ داری اور فکر معاش، حریت اخبار میں بحیثیت ایڈیٹر سنڈے میگزین اور پھر ٹیلی ویژن کا آغاز۔ اسکرپٹ رائٹنگ میں ضیاء محی الدین شو، ففٹی ففٹی، شوشا، سلور جوبلی، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین۔ ڈرامہ نگاری میں آنگن ٹیڑھا۔ای ایم آئی اوراے آر وائی سے وابستگی، بچوں کا ذکر، انور مقصود کے اسکرپٹ کو بہترین بنانے والے معین اختر کا ذکر، خاندان کے بزرگوں کا محبت بھرا تذکرہ اور آخر میں گھر سے جڑے ملازمین کی باتیں شامل ہیں۔ کتاب کے دوسرے حصے میں انور مقصود کے روزنامہ حریت میں 1984ء سے 1986ء کے دوران چھپے طنزیہ و مزاحیہ کالم، تیسرے حصے میں ان کا پہلا سنجیدہ طویل دورانیے کا لاہور اسٹوڈیو کا ڈرامہ دور ِجنون کا اسکرپٹ اور چوتھے حصے میں متفرق تحریریں شامل ہیں۔ کتاب کے آخر میں نادر تصاویر بھی موجود ہیں۔
About Author
عمرانہ مقصود کا بچپن ہندوستان، یوپی کے شہر بدایوں میں گزرا۔1960ء میں خاندان کے ساتھ پاکستان آ گئیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کے لیے ڈرامے بھی لکھے۔ ان کی لکھی ہوئی کتابیں بچوں اور بڑوں میں مقبول ہیں۔انھوں اپنے شوہر انور مقصود کی زندگی کے بارے میں اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب الجھے سلجھے انور ‘‘ لکھی۔انہوں نے عامرہ عالم کے ساتھ مل کر ’’کراچی حلوہ اور بدایوں کے پیڑے ‘‘ کے نام سے بدایوں کے سفر کی یادداشتیں بھی تحریر کی ہیں۔ ان کی تحریر کردہ دیگر کتب میںبچوں کے لیے ’پرانی یونیفارم‘، ’جامنی جامن‘، کھانا پکانے کے حوالے سے ’آسان کھانے عمرانہ مقصود کے ساتھ‘، ’سبزیاں پکائیے عمرانہ مقصود کے ساتھ‘، ’صبح کی چائے شام کا ناشتہ: عمرانہ مقصود‘ کے ساتھ شامل ہیں۔انھیں نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے تین بار بہترین کتاب کے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔