Jab Ankh Hi Sy Na Tapka: SAIF KHALID
Publisher: Maktaba-e-Danyal
360 .00 RS
Ahmad Saleem
About Book
سیف خالد پاکستان کی کمیونسٹ تحریک کا ایک اہم کردار ہیں۔ سیف خالد 7 جنوری 1929 ء کو متحدہ پنجاب کے گاؤں نابھہ (اب مشرقی پنجاب)میں پیدا ہوئے اور 7جولائی1988ء کو ساٹھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی زندگی کے چالیس بیش قیمت سال بائیں بازو کی سیاست کے لیے وقف رہے۔ کمیونسٹ پارٹی، نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل پروگریسو پارٹی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ معروف ادیب احمد سلیم نے سیف خالد کی سوانح عمری تحریر کی جس کا نام ’جب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا‘ تجویز ہوا۔ انھوں نے محض سیف خالد کی شخصیت کے تمام پہلوؤں پر ہی توجہ نہ دی بلکہ کمیونسٹ پارٹی، نیشنل عوامی پارٹی سے متعلق اہم حقائق اس میں سمو دیے۔ کتاب کے ابتدائیہ میں سیف خالدسے متعلق نواز بٹ اور آئی اے رحمان کے مضامین شامل ہیں۔ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ کتاب کا پہلا باب سیف خالد کی ابتدائی زندگی اور تعلیم سے متعلق ہے۔ جبکہ بقیہ ابواب میں اُن کی زندگی، سیاسی سرگرمیوں اوراس دور کے سیاسی حالت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
About Author
احمد سلیم 26جنوری 1946ء کو گجرات کے گائوں میانہ گونڈل میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد سلیم خواجہ ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی گائوں سے حاصل کی، میٹرک کے لیے پشاور چلے گئے۔ میٹرک کرنے کے بعدمزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کراچی منتقل ہو گئے۔ ان کا شمار ترقی پسند ادبی تحریک کے انتہائی فعال اور مخلص کارکنوں میںہوتا ہے، اور اس تحریک کے صف اوّل کے اہل قلم میں شمار کیے جاتے ہیں۔ جنرل یحییٰ خان کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی۔ علمی صحافت سے بھی وابستہ رہے۔ 100سے زائد کتب کے مصنف، مترجم اور مرتب ہیں۔ انہوں نے پنجابی زبان میں شاعری کی اور کئی شعری مجموعے شائع ہوئے۔ شیخ ایاز کی شاعری کا پنجابی میں ترجمہ کیا۔ سیاست کے موضوع پر جو کتابیں تحریر کی ان میں ٹوٹتی بنتی اسمبلیاں، سیاستدانوں کی جبری نااہلیاں، پاکستان اور اقلیتں، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ اور پاکستان کے سیاسی قتل کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کئی ادبی، سیاسی شخصیات پر کتابیں تحریر کیں۔ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 14اگست 2010ء کو صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ حکومت بنگلہ دیش نے بھی 1971ء میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد میں بنگلہ دیشی عوام کا ساتھ دینے پر اعلیٰ شہری اعزاز بنگلہ دیش فریڈم ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔